بھارت کے ایئر انڈیا اور نیپال ایئر لائنز کے مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں طیارے کھٹمنڈو ایئر پورٹ کے قریب آمنے سامنے آ گئے تھے۔
ایئر انڈیا کا اے 320 طیارہ 19ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ 15 ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر کی جانب آ رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپالی کپتان نے مخالف سمت میں طیارہ دیکھ کر طیارے کو 7 ہزار فٹ تک نیچے اتارا۔
نیپال سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2 ایئر ٹریفک کنٹرولر معطل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔
Comments are closed.