بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی، اسرائیلی، یورپی کمپنیاں عمران پر ڈالر برساتی رہیں، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر بھارت، اسرائیل اور یورپی کمپنیز کی نوازشات کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ 2008 تا 2013، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیاسی حیثیت صفر تھی۔

 پرویز رشید نے کہا کہ بھارتی، اسرائیلی اور یورپی کمپنیاں عمران خان پر ڈالر برساتی رہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ یقیناً اس کی وجہ اپنے مہرے کی دیکھ بھال کرنا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.