بھارت میں چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 70 سالہ خاتون کو بینک سے پینشن وصول کرنے کے لیے کئی کلومیٹر تک ننگے پاؤں چلنا پڑا۔
بھارتی ریاست آڈیشا سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ضعیف خاتون کو ٹوٹی ہوئی کرسی کا سہارا لے کر شدید گرمی میں ننگے پاؤں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ خاتون سوریا ہریجن بہت غریب ہے، اس کا بڑا بیٹا دوسری ریاست میں مزدوری کرتا ہے جبکہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔
سوریا ہریجن کا چھوٹا بیٹا بھی پیٹ پالنے کے لیے لوگوں کے مویشی چراتا ہے، اس خاندان کے پاس نہ زمین ہے اور گھر، سوریا ہریجن اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ ایک جھونپڑی میں رہتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل جب ضعیف خاتون پنشن لینے بینک گئی تو اس کا انگوٹھا ریکارڈ سے مل نہیں رہا تھا، ایسے میں خاتون بغیر پینشن لیے گھر واپس آنے پر مجبور ہوگئیں۔
اس واقعے پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے مینیجر کا ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خاتون کو اپنی ٹوٹی ہوئی انگلیوں کی وجہ سے رقم نکلوانے میں پریشانی کا سامنا ہے، بینک اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
Comments are closed.