بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے چلڈرن ہوم سے 26 لڑکیوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھوپال کے ایک شیلٹر ہوم سے گجرات، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 26 لڑکیاں لاپتہ ہو گئی ہیں، شیلٹر ہوم غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کے چیئرمین پریانک کانونگو نے بھوپال کے گرلز ہاسٹل کا اچانک دورہ کیا۔
شیلٹر ہوم کے رجسٹر کو چیک کرنے کے بعد چیئرمین نے پایا کہ اس میں 68 لڑکیوں کے اندراجات تھے لیکن ان میں سے 26 غائب تھیں۔
جب شیلٹر ہوم کے ڈائریکٹر انیل میتھیو سے لاپتہ لڑکیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ’تسلی بخش جوابات‘ نہیں دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے غیر قانونی چلڈرن ہوم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے چلڈرن ہوم میں بہت سی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔
Comments are closed.