بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچے کی پُھرتیاں، تُرک صدر سے پہلے ہی فیتہ کاٹ دیا

تُرک صدر طیب اردوان کی موجودگی میں ایک بےصبرے بچے نے جلدی میں فیتہ کاٹ کر تُرک صدر کو بھی حیران کردیا۔

ترکی کے صوبہ ریزے میں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

ترکی کے صدر طیب اردوان کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگا دی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے انتظار میں کھڑے طیب اردوان کو اس وقت ایک بچے نے حیران کردیا جب اس نے تیزی سے خود ہی فیتہ کاٹ دیا۔

طیب اردوان بچے کے عقب میں کھڑے تھے اور اعلان کا انتظار کررہے تھے کہ فیتہ کاٹنے کا اعلان کیا جائے اور وہ فیتہ کاٹیں۔

فرانس نے اسلام مخالف مہم پر ردعمل دینے والے ممالک ترکی اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ فرانس کے ’اندرونی معاملات‘ میں مداخلت سے دینے سے گریز کریں۔

بچے کی پُھرتی کو دیکھتے ہوئے طیب اردوان نے پیار سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا، بعد ازاں افتتاح کی تقریب کو مکمل کرنے کیلئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.