بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

بپرجوائے: کراچی کے کن علاقوں میں سمندری پانی داخل ہونے کا خطرہ؟

طوفان بپرجوائے کے باعث کراچی کے کن علاقوں میں سمندری پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں طوفان کے باعث سمندر کے قریبی گوٹھوں اور کریکس میں بلند لہروں کے باعث پانی آ سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو بلند لہروں سے خطرہ نہیں۔

سمندری طوفان بپرجوائے کراچی کے جنوب میں 360 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں 355 کلو میٹر دور ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون کے موسم میں اکثر ہاکس بے کی سڑک تک پانی آ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 جون کو سمندری طوفان بپرجوائے کے ٹکرانے کے بعد 17 جون تک اس کے اثرات باقی رہیں گے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ طوفان کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.