جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

بپرجوائے: میئر کراچی و ڈپٹی میئر کا انتخاب، پولنگ اسٹیشن تبدیل

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی سمندری طوفان بپرجوائے کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن اب پاکستان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ہو گا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے منتخب ارکان کو دباؤ میں لانے کے کوشش کی، منتخب ارکان کو وفا داری تبدیل کرنے کیلئے اغوا کیا جاتا رہا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پہلے پولنگ اسٹیشن کے ایم سی ہال ایم اے جناح روڈ پر رکھا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 15 جون کو کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کےباعث تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل (15 جون کو) کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.