اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

بپرجوائے انتہائی شدید طوفان میں تبدل، گجرات سے ٹکرانے کا امکان نہیں، بھارتی محکمہ موسمیات

بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپرجوائے انتہائی شدید طوفان میں بدل گیا ہے۔ 

نئی دلی سے بھارتی محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ طوفان کے مغربی بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرانے کا امکان نہیں۔ طوفان کے پور بندر ساحل سے 200 سے 300 کلومیٹر دور سے گزرنے کا امکان ہے۔ 

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر اگلے 5 دن میں گجرات میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں بتدریج شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔ 

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے بعد اگلے تین دنوں میں طوفان شمال اور شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ 

بھارتی ماہرین موسمیات کے مطابق طوفان بپرجوائے کے ٹکرانے کا اصل مقام کچھ روز میں واضح ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.