جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

بونیر میں کینیڈین سرمایہ کاروں کو لوٹ لیا گیا

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کار خیبر پختونخوا پولیس کے رویے سے مایوس ہو گئے۔

بونیر میں مقامی با اثر مائنرز نے زبردستی کینیڈا کی کمپنی کی مشینری قبضے میں لے لی۔

کینیڈین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ آئی جی، ڈی پی او سمیت تمام اعلیٰ حکام سے رابطے کیے لیکن اب تک مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی مشینری برآمد کی گئی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری چل رہی ہے۔

نوبل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، مشینری سوات سے بونیر منتقل کی جا رہی تھی کہ گھاگرہ کے علاقے میں بااثر مقامی مائنر نے ان سے گن پوائنٹ پر مشینری چھین لی۔

آئی جی، ڈی پی او اور دیگرحکام کو خطوط لکھے یہاں تک کہ ڈی پی او کو تمام شواہد پیش کیے پھر بھی نہ مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی مشینری برآمد کی گئی، اوپر سے ملزمان نے قبضے میں لی گئی مشینری سوشل میڈیا پر فروخت کے لیے رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو ملزمان کا پتہ بھی ہے، پھر بھی انہیں گرفتار نہیں کر رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.