denver hookup airbnb bbw hookups app my senior hookup reviews hookup Vincentown New Jersey glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بن قاسم پاور اسٹیشن میں خرابی، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور یونٹ اسٹیشن خراب ہونے کے باعث کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے ہو سکتا ہے۔

گزشتہ روز کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور یونٹ اسٹیشن ٹیسٹ رن پر ہی خراب ہو گیا تھا، کےالیکٹرک نے پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس فالٹ کی شناخت سیمینز اے جی (Siemens AG) کی جانب سے کیے جانے والے کمیشنگ فیز کے آخری مراحل کے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی۔ ہاربن الیکٹرک اور سیمینز کے نمائندوں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصے میں آیا ہے، بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پلانٹ پر صورتحال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے، بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ٹیم درستگی یقینی بنائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.