پاکستان اور نیپال کے بعد بنگلہ دیش کی حکومت نے بھی بھارت کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں ’اکھنڈ بھارت‘ نقشے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔
بنگلہ دیشی حکومت نے نئی دہلی میں تعینات اپنے سفارتی مشن کو ہدایت دی ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ سے اس نقشے کے متعلق وضاحت لی جائے۔
بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہریار عالم نے ڈھاکا میں صحافیوں سے کہا کہ عوامی لیگ کی حکومت بھارت سے اس نقشے کے متعلق وضاحت لینے کے مرحلے میں ہے جس پر نیپال اور پاکستان میں بھی احتجاج ہوا ہے۔
نقشے میں ماضی کے برصغیر کو موجودہ بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔
شہریار عالم کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ نقشہ اشوکا کی سلطنت کا ہے، اس نقشے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
Comments are closed.