بھارتی ریاست کرناٹک میں 3 ہزارکورونا مریض موبائل فون بند کرکےغائب ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور شہر سے تین ہزار کورونا وائرس کے مریض اپنے موبائل فون بند کرکےگھروں سے چلے گئے۔
اس حوالے سے بھارتی حکام نے بتایا کہ غائب ہونے والے کورونا مریض اس وبا کے پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق پولیس گھروں سے غائب ان کورونا مریضوں کو تلاش کررہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.