سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلا دیش کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 137 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے نجم الحسین 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نورالحسن نے ناقابلِ شکست 25 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آج میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی بھی کی، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم ملن شامل ہیں۔
بنگلا دیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، نور الحسن، تسکین احمد، حسن محمود، شریف الاسلام اور نجم الحسین شنٹو شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کو پاکستان نے ہرایا تھا۔
Comments are closed.