بنگلا دیش میں عام انتخابات آج ہورہے ہیں، بنگلا دیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی ہے اور عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیرِ اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات کے دوران ڈھاکا میں 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی جبکہ جمعہ کو مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے کر 7 ارکان گرفتار کرلیے جبکہ اپوزیشن نے الزامات مسترد کردیے ہیں۔
Comments are closed.