بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

بنگلادیش کے اسپنر کی گھومتی گیند ویرات کوہلی سمجھ نہ پائے

بنگلادیش اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی اسپنر تجی الاسلام کی گیند کو سمجھ نہ پائے۔

چٹوگرام میں بنگلادیشی اسپنر نے شاندار اسپن بال کرا کر ویرات کوہلی کو ایک رن پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔

ویرات کوہلی نے آؤٹ ہونے کے بعد حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ری ویو بھی لیا جو کہ ضائع ہوگیا۔

ویرات کوہلی کے جلد آؤٹ ہونے اور ری ویو ضائع کرنے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک شخص نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سب کچھ عارضی ہے لیکن ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر ردعمل دینا مستقل ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے بھارت کو 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو-ایک سے شکست دی تھی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز شروع ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.