انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نویں میچ میں بنگلادیش نے پاپوا نیوگنی کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللٌٰہ نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش اور پاپوانیوگنی نے دو،دو میچز کھیل لیے ہیں، بنگلہ دیش کو ایک میچ میں فتح جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاپوانیوگنی کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جارہا ہے، پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان عمان شامل ہے، دونوں گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مقابلے 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے جس میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
Comments are closed.