انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے پاپوا نیوگنی کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش کو بغیر کسی اسکور پر ہی پہلی ہی وکٹ پر نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد لٹن داس نے شکیب الحسن نے 50 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو خسارے سے نکالا۔
لٹن داس نے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شکیب الحسن نے دوسرے اینڈ پر رنز بناتے رہے، اور 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
مشفق الرحیم کے جلدی آؤٹ ہوجانے کے بعد کپتان محموداللّٰہ نے 28 گیندوں پر 50 جبکہ عفیف حسین کے 21 اور محمد سیف الدین کے 19 رنز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 181 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلادیش اور پاپوانیوگنی نے دو، دو میچز کھیلے ہیں، بنگلادیش کو ایک میچ میں فتح جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ پاپوا نیو گنی نے دونوں میں ہار دیکھی۔
Comments are closed.