بنگلادیش نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عالمی چیمپئن انگلینڈ کو کلین سوئپ کردیا۔
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دی۔
میرپور ڈھاکا میں کھیلے گئے اس میچ میں 159 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 150 رنز بناسکی۔
انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان 53 اور جوز بٹلر نے 40 رنز بنائے، لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرواسکے۔
بنگلادیش کے تسکین احمد نے دو جبکہ تنویر اسلام، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 158 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز میں لٹن داس نے 73 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
Comments are closed.