اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

بنگلادیش میں صحافی کے قتل کا الزام، عوامی لیگ کے رہنما محمود عالم گرفتار

بنگلادیش میں صحافی کے قتل کے الزام میں عوامی لیگ کے رہنما محمود عالم کو گرفتار کرلیا گیا، قتل کے الزام میں گرفتاری پر عوامی لیگ نے محمود عالم کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول صحافی نے محمود بابو کے خاندان کے بارے میں کچھ رپورٹس لکھی تھیں، جس پر محمود بابو کے کہنے پر اس کے ساتھیوں نے مقامی صحافی غلام ربانی کو جمال پور شہر میں ان کے گھر کے باہر تشدد کر کے قتل کر دیا۔

بھارت فرار ہونے کی کوشش کرنے والے محمود بابو کو بھارت کی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا، قتل میں ملوث اس کے 6 ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.