بنگلادیش میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ دو دنوں میں حزب اختلاف کی جماعت کے 139 سینئر عہدیداروں اور کارکنوں کو سزا سنائی گئی ہے۔
سزا پانے والوں میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے متعدد کارکن شامل ہیں۔ جن پر احتجاج کے دوران تشدد، آتش زنی اور پولیس کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ان اپوزیشن ارکان کو چند ماہ سے لے کر ساڑھے تین سال تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بی این پی نے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی محرک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
Comments are closed.