بنگلادیشی نژاد امریکی مصنف کے قتل کے جرم میں بنگلادیش میں پانچ مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی۔
اوی جیت رائے نامی بلاگر، مصنف اور انسانی حقوق کے کارکن کو 2015 میں بنگلادیش میں ایک بک فیئر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ڈھاکا کے خصوصی انسداد دہشتگردی ٹریبونل نے چھ افراد کو مجرم قراردیا، جن میں سے پانچ کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جبکہ دو ملزمان کی غیر موجودگی میں یہ ٹرائل چلایا گیا جس میں ایک برطرف آرمی افسر بھی شامل ہے۔ جس پر انتہا پسند گروپ کو مصنف کو قتل کیلئے اکسانے کا الزام تھا۔
Comments are closed.