وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانے ختم کردیے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز سے کاروباری طبقے کو مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت بحری امور نے اپنے جرمانے ختم کردیے ہیں۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی ٹرمینلز بھی جرمانوں کی رقوم پر رعایت دیں، ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں کمی کی کوشش کی جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر کے معیشت مستحکم ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.