بلیغ الرحمٰن کو پنجاب کا گورنر بنانے کے لیے سمری بھجوا دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمٰن ن لیگی دورِ حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یکم مئی کو پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ ایوانِ صدر کو بھجوائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بھجوائی گئی پہلی سمری پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ دنوں میں کارروائی نہیں کی تھی۔
جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئین کے مطابق صدرِ مملکت اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں وہ خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔
Comments are closed.