اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

بلوچستان: 4 سال سے زیرِ التواء ہیلتھ کارڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے بلآخر 4 سال سے سرد خانے میں پڑے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بلوچستان میں 2018ء میں سابق وزیرِ اعلیٰ جام کمال کی حکومت نے صوبائی بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا ابتدائی اعلان کیا تھا۔

جام کمال دور کے 3 بجٹس میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے لیے عمل درآمد نہ ہو سکا۔

حکومت کی تبدیلی کے بعد وزیرِ اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے دورِ حکومت میں یہ منصوبہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہو گیا۔

اب صوبائی حکومت کی مدت ختم ہونے سے 3 ماہ قبل ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت 2 ماہ بعد صوبے کے 18 لاکھ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے تک کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں ملیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.