بلوچستان یونیورسٹی میں 11روز کے لیے کلاسز معطل کردی گئیں، رجسٹرار نے اعلامیہ جاری کردیا۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر بلوچستان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 20 تا 30 اپریل تدریسی عمل معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر بلوچستان یونیورسٹی 13 دن کے لئے بند رہے گی، یکم مئی ہفتے کو لیبر ڈے کی چھٹی ہوگی جبکہ اگلے دن اتوار ہے، یوں جامعہ میں تدریسی عمل 3 مئی سے شروع ہوگا۔
یونیورسٹی رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کلاسز کی معطلی کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں کیسز رپورٹ ہونے پر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں تمام کلاسز 20 سے 30 اپریل تک معطل رہیں گی۔
یونیورسٹی رجسٹرار کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ اس دورانیے میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل کرتے ہوئے معمول کے مطابق کام کریں گی۔
Comments are closed.