اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

بلوچستان کے مختلف علاقے مٹی کے طوفان کی زد میں

پاک ایران سرحدی علاقوں سے اٹھنے والا مٹی کا طوفان بلوچستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا۔

اس وقت شمال مغربی اور وسطی بلوچستان میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ پر شدید گرد و غبار اور مٹی کا طوفان ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر جنگل پیر علی زئی، سرانان، قلعہ عبداللّٰہ میں حدِ نگاہ صفر اور ٹریفک متاثر ہے۔ 

بلوچستان میں مٹی کے طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا ہے۔

موسم کی خراب صورتِ حال کے باعث چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، نوشکی، مستونگ، چاغی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.