محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 28 ملی میٹر، کوئٹہ میں 2، قلات میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دالبندین میں ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، خضدار، لسبیلا، ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.