بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا نہ جاسکا

بلوچستان میں سیلاب گزرے کئی روز ہوگئے لیکن اب تک متعدد علاقوں میں راشن اور دیگر امدادی سامان پہنچایا نہ جاسکا۔

سیلاب کے باعث مکانات تباہ ہونے سے متاثرین سخت پریشان ہیں جبکہ صاف پانی اور خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں سے 50 ہزار آبادی والے مچھ شہر کا رابطہ کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہے۔ متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے مچھ کے شہریوں کو اشیائے خورونوش کی قلت کا سامنا ہے۔

نوشکی، چمن، توبہ اچکزئی، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ میں بھی زیادہ تر متاثرین امدادی سامان اور راشن سے محروم ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع لسبیلہ میں کافی حد تک ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، متاثرین کے لیے عارضی خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.