جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان کے ساحل پر 27 فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی

بلوچستان کے ساحل پر 27 فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان عبدالرحیم بلوچ کا کہنا ہے کہ وہیل پسنی کے علاقے سربندن کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی۔

عبدالرحیم بلوچ نے مزید کہا کہ وہیل کے جسم پر ماہی گیری کے جال کے نشانات پائےگئے ہیں، لگتا ہے وہیل کی موت جال میں پھنسنے سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ وہیل برائیڈز کہلاتی ہے اور اس کی نسل خطرے سے دوچار ہے۔

دوسری جانب مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ برائیڈز وہیل کی پاکستان میں موجودگی کئی مواقع پر رپورٹ ہوئی ہے۔

معظم خان کے مطابق حال ہی میں بحیرہ عرب سے برائیڈز نسل کے پھنسنےکی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.