بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے اب کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مکران کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے اب کوئی خطرہ نہیں، کل سے بلوچستان کے ماہی گیر گہرے سمندر میں ماہی گیری کے لیے جاسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شدید سمندری طوفان شاہین کے متعلق 10 واں اور آخری الرٹ جاری کردیا، سمندری طوفان شاہین آج رات کو عمان کے شمال مشرقی ساحل سے گزرے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، سمندری طوفان گوادر سے 420 اور اورماڑہ سے 650 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان عمان کے مشرق اور شمال مشرق سے 45 کلومیٹر دور ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.