بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی3، زیارت میں منفی 9 اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی صورتحال برقرار ہے، شمالی ، وسطیٰ اور جنوبی اضلاع میں صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم شدید سرد ہے۔
نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، ژوب اور پنجگورمیں 1، دالبندین میں 2، سبی میں 4، تربت میں 8 اور گوادر میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.