وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے کی سمندری حدود میں غیر مقامی ٹرالرز کی آمد اور ماہی گیری کا نوٹس لے لیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے غیرقانونی ٹرالنگ کے عمل کے مسلسل جاری رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انھوں نے سیکریٹری ماہی گیری کو اظہار وجوہ کانوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ اب تک غیرقانونی عمل کو روکنے کے لیے محکمہ ماہی گیری نے عملی اقدام کیوں نہیں کیا؟
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اس معاملے کا حل نہیں نکال سکتا تو قانونی کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ ماہی گیروں کی معاشی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔
Comments are closed.