بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اچانک اضافہ ہوگیا اور شرح 4.4 تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبے میں 493 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں کوئٹہ سے 18 کیسز، خضدار سے 2 ،کیچ اورلورالائی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار267 ہوگئی جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 12مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18ہزار 908 ہوگئی جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 159ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد202 ہے
Comments are closed.