اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

بلوچستان: کانگو وائرس سے نمٹنے کیلئے ریڈ الرٹ، وزیراعلیٰ اور گورنر کی اقدامات کی ہدایت

کوئٹہ میں کانگو وائرس کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کےلیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کانگو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک ہنگامی اقدامات کریں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کانگو وائرس پر عوام خصوصاً مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو آگاہی دی جائے۔ 

نگراں وزیراعلیٰ نے مال مویشیوں کی چراگاہوں اور ڈیری فارمز میں جانوروں پر جراثیم کش اسپرے کرنے کی بھی ہدایت دی۔ 

دریں گورنر بلوچستان نے کوئٹہ میں کہا کہ کانگو وائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کانگو وائرس پر حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ 

گورنر بلوچستان نے کہا کانگو وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ 

گورنر نے کانگو وائرس کی نئی قسم کا پھیلاؤ روکنے کےلیے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کانگو وائرس سے ڈاکٹر شکراللّٰہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انکی مغفرت کےلیے دعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.