بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا، پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز اور علاقوں میں فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باریلی کے علاقے میں نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر کیے گئے، راکٹ پولنگ اسٹیشن کے قریب گر کر پھٹ گئے، جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تربت کے علاقے تمپ گوماری میں پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولنگ کا عمل بھی کچھ دیر معطل رہا۔
لیویز کے مطابق چاغی کے یو سی 1 وارڈ نمبر 7 میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھا کہ حالات قابو میں ہیں، پولنگ کا عمل جاری رہا، متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔
Comments are closed.