a v hookup on xbox 360 hookup Birmingham hookup Millerton curvy hookup hookup Middle Island cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، دونوں بورڈز میں بات چیت جاری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کے لیے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شیڈول کو جلد حتمی شکل دینے کا خواہشمند ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انحصار پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول پر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز کھیلنے کی حامی بھر چکا ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی 3 ملکی سیریز کی تیسری ٹیم بنگلادیش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹورنامنٹ میں ٹیم بھیجنے کے لیے کوشش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 15 ستمبر سے شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کو فائنل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے تین ملکی سیریز کا ابتدائی شیڈول تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.