بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسرار اللہ 19 اور کپتان محمد رضوان نے 17 رنز بنائے۔

بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلوچستان کے کپتان امام الحق نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی، عبداللہ شفیق نے 28 اور عمید آصف نے 20 رنز بنائے۔ خیبر پختونخوا کے عمران خان نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.