بلوچستان بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، چینی دالیں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ غائب ہوگئیں، شہری عام مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیائے خور و نوش خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے سامان ویئر ہاؤسز میں نہیں پہنچ سکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب راستے کھلنے کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ سامان جلد سے جلد صوبے کے اندرونی علاقوں کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھجوا دیا جائے۔
Comments are closed.