جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان میں کہیں بارش تو کہیں برف باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری اور فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ہے۔

گلگت، استور، سری نگر منفی 5، ہنزہ، راولاکوٹ منفی 3، اسلام آباد اور  کوئٹہ1، پشاور، ایبٹ آباد 2 جبکہ ملتان، بہاولپور ، فیصل آباد، سرگودھا اور موہنجو داڑو میں 5 ریکارڈ کیا گیا۔

سکھر 6، لاہور، مٹھی7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.