بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے صرف چار نئے مریض سامنے آئے، جبکہ کورونا میں مبتلا 20 مریض صحت یاب ہوگئے۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 108 رہ گئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 458 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں صوبے سے 4 نئے کیسز سامنے آئے، ان میں تین کیسز کوہلو اور ایک کوئٹہ سے سامنے آیا۔
صوبے میں کوورنا کے پھیلاو کی شرح 0.8 رہی۔ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 840 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 20 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18ہزار 536 ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 108رہ گئی۔ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 196ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 333 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کا ایک مریض سامنے آیا۔ کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 0.3 فیصد رہی۔
Comments are closed.