بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18836ہوگئی۔
محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطا بق منگل کو بلوچستان کے دو اضلاع کوئٹہ سے 5 اور چاغی سے ایک کورو نا وائرس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 18836ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطا بق گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 19 افراد صحتیاب ہوگئے جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 18516ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 124 ہے۔
Comments are closed.