بلوچستان میں سیلاب سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176 ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ کی بستی مارپال کے شہری ایک ہفتے سے علاقے میں محصور ہیں۔
بارشوں سے سب کچھ برباد ہوگیا، راستے بند ہونے کے باعث متاثرین تک نہ کھانا پہنچا اورنہ پانی، جانور بھی پیاس سے نڈھال ہیں۔
اسی طرح نصیر آباد، جھل مگسی اور ڈیرا مراد جمالی سمیت متعدد سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔
مستونگ میں متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، بارشوں سے توبہ اچکزئی کی بیشتر سڑکیں بھی برباد ہوگئیں، جیو نیوز کی ٹیم ماکو کچ پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.