جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

بلوچستان میں خشک سالی سے متعلق ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں خشک سالی سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کے دوران کم بارش کے باعث خشک سالی کی کیفیت ہے، اکتوبر سے جنوری کے دوران معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

ایڈوائزری کے مطابق بلوچستان کے بیشتر وسطی اور جنوبی اضلاع میں خشک سالی کے آثار ہیں، متاثرہ اضلاع میں چاغی، ہرنائی، کیچ، خاران، گوادر اور مستونگ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوشکی، پشین، پنجگور، قلات، کوئٹہ اور واشک میں بھی خشک سالی کی کیفیت ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ان علاقوں میں زراعت و گلہ بانی سمیت دیگر شعبے متاثر ہوسکتے ہیں، محکمہ موسمیات خشک سالی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.