راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں ایک ایف سی جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مچ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، ایف سی کے جوانوں کی جانب سے حملے کا مؤثر جواب دیا گیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی عرفان شہید اور دو جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بیرونی سرپرستی میں دہشت گردعناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے، دہشت گردوں کو ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
Comments are closed.