بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا۔
چمن اور گردونواح میں بارش و ژالہ باری کے باعث رابطہ سڑکیں، بجلی، فون اور انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔
زیارت اور کان مہتر زئی میں تیز برف باری ہوئی جس سے آمد و رفت متاثر ہوگئی۔
ہرنائی کے علاقے غریب آباد میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔
بولان اور سبی میں 3 سے 5 انچ تک ژالہ باری ہوئی، پشین، خانو زئی، مسلم باغ اور کوژک ٹاپ پر شدید ژالہ باری ہوئی۔
مچھ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ رکھنی، بارکھان، ہرنائی اور لسبیلہ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاڑی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم سے صورتِ حال کی 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے، متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہے۔
Comments are closed.