بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کے تمام 7 امیدواروں کے نتاتج سامنے آگئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبدالقادر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کے بعد مزید 5 نتائج سامنے آگئے ہیں
بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں ارباب عمر فاروق، منظور احمد کاکڑ، سرفراز احمد بگٹی اور پرنس احمد عمر احمد زئی کامیاب ہوگئے ہیں۔
ارباب عمر فاروق اے این پی کے ٹکٹ پر جنرل نشست پر کامیاب ٹھہرے ہیں ، انہیں حکومتی الائنس کی بھی حمایت حاصل تھی۔
بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) کے منظور احمد کاکڑ،سرفراز احمد بگٹی، محمد قاسم اور پرنس احمد عمر احمد زئی کامیاب ہوئے ہیں۔
اس سے قبل بلوچستان سے سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدوار عبدالقادر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے ہیں۔
سینیٹ الیکشن کے لیے بلوچستان سے دو بڑے غیر سرکاری نتائج سامنے آئے تھے، تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس لیے جانے کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے عبدالقادر کامیاب ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف بلوچستان سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدر کامیاب قرار پائے ہیں وہ جنرل نشست پر ایوان بالا کے ایک بار پھر رکن بن گئے ہیں۔
Comments are closed.