بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: ضمنی بلدیاتی انتخابات، 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 میں سے 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

بلوچستان کے 4 اضلاع کی 11 یو سیز کے 57 وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی۔

الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

کراچی بلوچستان میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پی…

انہوں نے بتایا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔

الیکشن کمشنر بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے ان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 57 وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امید وار میدان میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.