وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور گوٹھ علی مردان شمبانی کا فضائی جائزہ لیا۔
چیف سیکریٹری بلوچستان نے فضائی دورے میں وزیر اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف جھل مگسی بھی گئے، جہاں رکن صوبائی اسمبلی میرطارق خان مگسی، نادرخان مگسی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے مسائل بھی سُنے۔
وزیراعظم نے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے علاوہ بلوچستان حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جن گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ان کو 2 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ رقم دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی سطح پر 4 کمیٹیاں بنی ہیں جو چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعد سروے کریں گی۔
Comments are closed.