بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان زلزلہ خوفناک ہے: بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلےپر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ’صبح سویرے جاگتے ہی زلزلے کی خبر سُننا خوفناک ہے۔‘

بابر اعظم نے کہا کہ ’میری دُعائیں بلوچستان کے پیارے اور بہادر لوگوں کے ساتھ ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ فوری امدادی کوششوں سے صورتحال قابو میں رہے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ’بلوچستان! محفوظ اور مضبوط رہیں۔‘

ہرنائی میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اسکا مرکزہرنائی کےقریب تھا۔

مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.