جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بلغاریہ سفارتخانہ کرپشن ریفرنس، سابق سفیر پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں کرپشن کے ریفرنس میں سابق پاکستانی سفیر اے ایس بابر ہاشمی پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔

احتساب عدالت نے دورانِ سماعت اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کو بھی فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔

بلغاریہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں کروڑوں کے غبن کا انکشاف ہوا ہے۔

ریفرنس میں نامزد ملزمان احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغرعلی کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

نیب راولپنڈی نے ملزمان اے ایس بابر ہاشمی اور طفیل قاضی کے خلاف کرپشن کاریفرنس دائر کیا تھا۔

نیب کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ بابر ہاشمی اور طفیل قاضی نے 2016ء سے 2018ء تک بلغاریہ ایمبیسی کے فنڈز میں کرپشن کی، ملزمان سفارت خانے کے فنڈ ذاتی استعمال میں لاتے رہے، سفارت خانے کے فنڈ نکلوا کر چیف اکاؤنٹنٹ کے پاس کوئی رسید بھی جمع نہیں کرائی گئی۔

نیب کے مطابق نئے اکاؤنٹنٹ کی بلغاریہ میں تعیناتی کے بعد فنڈز میں کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔

بلغاریہ ایمبیسی میں کرپشن کا معاملہ دفترِ خارجہ نے تحقیقات کے لیے نیب کو بھجوایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.